نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے ہر ریاست کے چیف منسٹرس کے ساتھ ورچول اجلاس منعقد کرتے ہوئے ویکسین دینے کی مہم پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے پوڈیچری کے چیف منسٹر وی نارائن سوامی کی اس تجویز کو مسترد کردیا کہ کورونا ویکسین کو سب سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کو دی جانی چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے تمام مطالبات سے بہت ہی خراب پیام جائے گا۔ اس سے ایسا معلوم ہوگا کہ ہماری حکومت کو عام آدمی کی فکر نہیں ہے۔ وہ صرف قانون سازوں کی صحت کا خیال رکھتی ہے۔