اریہا کو جرمنی سے ہندوستان لانے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل نے راجیہ سبھا میں جرمنی میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں رہنے والی ہندوستانی لڑکی اریہا جین کا معاملہ اُٹھایا اور اس معاملے میں حکومت سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔گوہل نے چہارشنبہ کو ایوان میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ جرمن حکومت نے اریہا جین کو نو ماہ کی عمر سے ہی بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں زبردستی رکھا ہوا ہے ۔ تین سال بعد بھی یہ لڑکی جرمنی میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں ہے ۔ اقوام متحدہ کے ایک معاہدے کے مطابق ہر شخص کو اپنے مذہب، روایت اور ثقافت پر چلنے کا حق حاصل ہے لیکن اس لڑکی کو جین کلچر سے چھین لیا گیا ہے ۔ لڑکی کو نان ویجیٹیرین کھانا دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی ہندوستان میں پیدا ہوئی ہے اور وہ ہندوستانی شہری ہے ۔ مرکزی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرکے اس لڑکی کو ہندوستان لایا جا چاہئے ۔گوہل نے کہا کہ ہندوستانی بچوں کو بغیر کسی معقول وجہ کے بیرونی ممالک میں چھینا جا رہا ہے ۔ پولیس تفتیش میں بھی الزامات ثابت نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ ر جرمن حکومت پر دباؤ ڈال کر ہندوستانی لڑکی اریہا کو واپس ہندوستان لایا جانا چاہئے ۔