تاشقند: ازبکستان کے مشرقی خطے فرغانہ میں ایک حمام کے اندر گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ازبکستان کی وزارت ایمرجنسی نے بتایا کہ دھماکہ کے باعث حمام کی چھت منہدم ہو گئی اور ایمرجنسی سروسز نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔