اس بار موسم گرما معمول سے زیادہ شدید ہوگا

   

خبردار حیدرآباد ………
اس بار موسم گرما معمول سے زیادہ شدید ہوگا
حیدرآباد 17 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں اس بار موسم گرما شدت کا ہونے کے اندیشے ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ موسم سرما کے اواخر میں جو درجہ حرارت بڑھا ہے اس سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ اس بار گرما شدت کا ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار گرما میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سال سرما کا موسم نسبتا گرم رہا ہے جبکہ گذشتہ دہے میں سردی بہت زیادہ رہی تھی ۔ شہر میں سارے موسم سرما کے دوران اوسط درجہ حرارت 19 تا 20 ڈگری سلسئیس رہا تھا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ تھا ۔ جنوری میں بھی در جہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری سلسئیس زیادہ رہا تھا اور یہی حال فبروری یمں بھی ہے ۔ اس سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ موسم گرما کا جلد آغاز ہورہا ہے اور دن کے وقت کا اوسط درجہ حرارت ماہ فبروری کے ختم تک گرما کی طرح ہی زیادہ ہوجائیگا ۔ ماہ فبروری کے ختم تک اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوکر 38 ڈگری سلسئیس تک پہونچ جائیگا ۔ تلنگانہ کے اضلاع میں پہلے ہی درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگیا ہے ۔ اتوار کو 28 اضلاع میں درجہ حرارت 35 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ۔ وقار آباد ظ کھمم ‘ محبوب نگر اور جگتیال میں درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ ہوا۔