اس سال خطبۂ حج شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد دیں گے

,

   

ریاض: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 27 جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔ سال 1444 ھ کے خطبہ حج کیلئے کونسل آف سینئر اسکالرز کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید کو مقرر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ شیخ ڈاکٹر یوسف یوم عرفہ پر خطبہ حج دیں گے جسے پوری دنیا میں دیکھا اور سنا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کو المسجد الحرام کے مبلغ اور احتیاطی امام کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید ’’امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی‘‘ میں عقیدہ و معاصر ادیان کے پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ سائنسی کمیٹی برائے قومی تعلیم عامہ سے متعلق سمپوزیم کے چیئرمین اور ’’ویژن اور خواہشات‘‘ کے رکن بھی رہے ہیں۔ وہ پانچ سال یونیورسٹی کی مقالہ امتحانی کمیٹی کے رکن رہے۔ دو سال کیلئے یونیورسٹی کی ڈین شپ آف سائنٹفک ریسرچ کی کونسل کے رکن بھی رہے۔