اس طرح آوٹ ہونے کا ملال نہیں :روہت شرما

   


برسبین: ہندوستان کے اسٹار سلامی بلے باز روہت شرما ایک مرتبہ پھر اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں اس طرح آوٹ ہونے کا کوئی ملال نہیں ہے ۔ روہت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کے روز پہلی اننگز میں 74 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے ۔ روہت جب کھیل رہے تھے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ بڑی اننگز کھیلیں گے لیکن روہت ناتھن لیون کی گیندپر غیرضروری شاٹ کھیل کر آوٹ ہوگئے ۔ سنیل گاوسکر سمیت بہت سے کرکٹرز نے روہت شرما کے اس طرح سے آوٹ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی ۔ تاہم ، دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد خود کا دفاع کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ انہیں اس طرح آؤٹ ہونے کا کوئی افسوس نہیں ہے ۔