اس مرتبہ بھی ریکارڈ ووٹوں سے فتح یاب ہوںگا: شتروگھن

,

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار شتروگھن سنہا نے آج دعویٰ کیا کہ گذشتہ عام انتخاب کی طرح اس بار بھی وہ انتخاب میں جیت کا بڑا ریکارڈ بنائیں گے ۔مسٹر سنہا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد یہاں پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بھی انہیں پٹنہ صاحب کے لوگوں کا پیار ملے گا۔ انہوں نے جس طرح سے سال 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں ریکارڈ ووٹوں سے جیت درج کی تھی اس بار اس سے بھی بڑا ریکارڈ بنائیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ بہار کے لوگوں نے اپنے بہاری بابو کو ہمیشہ ہی پیار دیا ہے ۔ موجودہ ایم پی نے کہاکہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھاسچوایشن کوئی بھی ہو لوکیشن وہی رہے گا۔ اپنے وعدہ کو نبھانے وہ پھر سے پٹنہ میںاپنے لوگوں کے مابین آگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پٹنہ اور بہار کے لوگوں نے انہیں بہت سارا پیار دیا ہے ۔ مسٹر سنہا نے پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے امیدوار روی شنکر پرساد کے متعلق پوچھے جانے پر کہاکہ ذاتی طور سے ان کی ان سے کوئی لڑائی نہیںہے ۔ پٹنہ صاحب حلقہ میں نظریات کی لڑائی ہے ۔