ڈی ای او نظام آباد جناردھن راؤ نے گرلزہائی اسکول کا معائنہ کیا
نظام آباد :3؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ڈی ای او نظام آباد مسٹر جناردھن رائو نے شہر نظام آباد کے کوٹ گلی کے علاقہ میں واقع گڑھی اسکول کے گرلز ہائی اسکول کا معائنہ کیااور تفصیلی طورپر اسکول کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے بڑے واقعات پیش آرہے ہیں اور اسکول کے علاقہ میں ہوئی غلطی کی وجہ سے ایک معصوم کی جان چلی گئی تھی لہذا اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما ہونے سے قبل حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تمام اساتذہ سے خواہش کی کہ اسکول میں کم از کم پانچ منٹ قبل آئیں اور اسکول میں پرئیر منعقد نہ کئے جانے کے بارے میں دریافت کیا اور دسویں جماعت کے امتحانات کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے طلباء کی تعداد کے مطابق زمرہ بندی کرنے کی ہدایت دی اور تعلیمی کمزور طلباء کو تعلیمی طرز پر آگے بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے اور خستہ حالت میں بلڈنگ کے بارے میں بات چیت کی اور اس موقع پر طلباء سے بھی بات چیت کی اس موقع پر اساتذہ نے بتایا کہ ہائی اسکول کی عمارت سے متصلہ سوشیل ویلفیر کی بلڈنگ خالی ہے لہذا بوسیدہ عمارت میں چلنے والی کلاسوں کو یہاں منتقل کیا گیا تو بہترہوگا۔ جس پر اس بارے میں اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کرنے کا اور عمارت کی خستہ حالت کے بارے میں واقف کرانے پر اس سلسلہ ضلع کلکٹر کو واقف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ انہوں نے خستہ حالت میں موجودہ علاقوں کا تفصیلی طورپر دورہ کیا ۔