اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ہلاک

   

صنعاء : القاعدہ نے جمعہ کے روز یمن میں امریکی حملہ میں اپنے ایک کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے جس کی اطلاع “سائٹ” نے دی تھی۔انٹرنیٹ پر مسلح گروپوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی سائٹ کی ڈائریکٹر ریٹا کاٹز نے کہا کہ تنظیم نے صالح بن سالم بن عبید عبولان جو ابو امیر الحضرمی کے نام سے مشہور تھے ،کو قتل کر دیا گیا ہے مگر ان کے قتل کی تاریخ یا جگہ کا ذکر نہیں۔مقتول اسامہ بن لادن کے معاونین میں شامل ہیں۔
ریٹا کاٹز نے ٹویٹر پر ایک امریکی فضائی حملہ کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں 14 نومبر کو داعش کے تین جنگجو مارے گئے تھے۔