استاد کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے پر ہائیرسکنڈری اسکول بند

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: وسطی ضلع بڈگام میں استاد کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد ایک ہائیر سکنڈری اسکول کو احتیاطی طور پر پانچ دنوں کے لئے بند کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکنڈری اسکول میں کام کرنے والے ایک عارضی لیکچرر کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ہائیر سکنڈری کو بند کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر سکنڈری کے عملے کا منگل کے روز کورونا ٹسٹ کیا گیا تھا جن کے رپورٹس آج وصول ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہائر اسکنڈری کو چہارشنبہ سے احتیاطی طور پانچ دنوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا اس دوران مذکورہ استاد کے رابطے میں آںے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی اقدام اٹھائیں۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں ہائی اور ہائر اسکنڈری کھلنے سے آج تک قریب نصف درجن اسکولوں کو طلبا یا اساتذہ میں سے کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بند کر دیا گیا ہے ۔