استنبول میں ترک افریقہ سربراہی کانفرنس کا انعقاد

   

استنبول : دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے استنبول میں ترک افریقہ سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس دوران ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی تیار کردہ ویکیسن ’ترکو ویک‘ کی پندرہ ملین خوراکیں افریقی ممالک کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ یہ بنی نوع انسان کے لیے شرم کی بات ہے کہ اب تک صرف چھ فیصد افریقی آبادی کو کووڈ انیس کی ویکسین ملی ہے۔ استنبول اجلاس میں 16 سربراہان مملکت و حکومت اور 102 وزراء شریک ہیں۔