اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے بات چیت

   

کابل : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے، جہاں انکی اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ کابل میں جاری اعلیٰ سطحی پاک افغان مذاکرات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زادہ اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقاتیں کیں، جن میں سیکوریٹی، تجارت، ٹرانزٹ سہولیات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی افغان قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے، عوامی سطح پر روابط بڑھانے اور اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔