اسد یا مسعود کے ٹسٹ کپتان بننے کا امکان

   

لاہور۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رواں ماہ کے آخر میں پاکستانی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس اور اس کے نتیجے میں سامنے آنے والی ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ٹسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق اور شان مسعود پسندیدہ امیدوار بن کر سامنے آگئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ سرفراز احمد کو مستقبل قریب میں صرف ونڈے اور ٹوئنٹی20 کرکٹ میں قیادت کا موقع مل سکے گا جن کے ساتھ نائب کپتانوں کا تقرر کر کے مستقبل کیلئے کپتانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کے بموجب کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت تینوں طرزکی کرکٹ کے کپتانوں کے علاوہ ٹیم انتظامیہ میں موثر افراد کے تقررات پر غور کیا جا رہا ہے۔