اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے پوچھا ،سیکولرزم سے آپ کو کیا ملا؟

   

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی سیکولرازم میں نہ پھنسیں۔ انہوں نے کہاہے کہ میں سیاسی سیکولرازم پر یقین نہیں رکھتا تھا اور نہ کبھی کروں گا۔ میں اس سیکولرازم پر یقین رکھتا ہوں جو ہندوستان کے آئین میں ہے۔ اویسی نے مسلمانوں کو سیاسی سیکولرازم سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ممبئی میں ترنگا یاترا کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں ملک کے مسلمانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم نے سیکولرازم سے کیا حاصل کیا؟کیا ہمیں سیکولرازم سے ریزرویشن ملا؟کیا مسجد کو گرانے والوں کو سزا دی گئی؟کیا ہم اس بنیاد پر ہیں؟ سیکولرازم کا؟ انصاف ملا، حق ملا، عزت ملی۔ نہیں ملا، کسی کو کچھ نہیں ملا۔ میں سیکولرازم پر یقین رکھتا ہوں جوکہ ہندوستان کے آئین میں ہے، میں سیاسی سیکولرازم پر یقین نہیں رکھتا، میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس میں نہ پھنسیں۔