لندن : برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اسے بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر ایسا کرنا چاہیے۔ٹوکیو میں G7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے تحت جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن NHK سے برطانوی وزیر خارجہ نے بات کی۔گزشتہ ماہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے تناطر میں بین الاقوامی قانون کے احترام پر زور دیا۔جیمز کلیورلی نے یاد دلاتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے تاہم اسے بین الاقوامی قانون کے دائرے کے اندر اپنا دفاع کرنا چاہیے۔برطانوی وزیر نے غزہ پٹی میں لڑائی روکنے اور علاقے میں مزید انسانی امداد پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔