اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے اسپین کی وزیرکا حکومت سے مطالبہ

   

میڈرڈ :اسپین کے قائم مقام سماجی حقوق کے وزیر نیکل اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف منصوبہ بند نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کر دے۔ Ione Be۰larra کا یہ تبصرہ اسپین کے یورپی یونین کی صدارت کے ایک حصے کے طور پر میڈرڈ میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے پہلے سامنے آئے۔ بیلارا نے کہاکہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فوری طور پر معطل کرنا چاہیے ۔اس کے علاوہ یوروپی سطح پر ایک بحث کو شروع کرنا چاہیے تاکہ اس نسل کشی کے لیے سیاسی طور پر ذمہ دار افراد کے خلاف مثالی اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں۔