غزہ، 12ستمبر (یو این آئی) فارن پریس اسوسی ایشن نے اسرائیل سے صحافیوں کو غزہ تک رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔ فارن پریس اسوسی ایشن کے مطابق غزہ تک رسائی کیلئے اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کیس کی فوری سماعت کی درخواست کے باوجود تاخیری حربے اپنائے گئے ۔ پریس اسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 200 صحافی شہید ہوئے ، صحافیوں کیخلاف تشدد،بھوک اوربارباربے دخلی معمول بن گئی ہے ۔ اسوسی ایشن کا کہنا ہیکہ غیرملکی میڈیا کو بدنام کرنے کی مہم بھی جاری ہے ، صحافت کو جرم نہیں ہے ، اسرائیل صحافیوں کو غزہ تک رسائی دے ۔
امریکی نیول اکیڈمی میں شدید فائرنگ، لاک ڈاؤن نافذ
واشنگٹن، 12 ستمبر (یو این آئی) امریکی نیول اکیڈمی میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد نیول اکیڈمی میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔ امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس میں واقع امریکی نیول اکیڈمی میں فائرنگ کی آوازوں کے بعد نیول اکیڈمی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ واقعہ مڈشپمین کے زیر استعمال بنکرو فٹ ہال میں پیش آیا۔ امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکیڈمی سے ایک مڈشپ مین کو نکال دیا گیا تھا جو مسلح ہوکر واپس آیا اور کمروں کے دروازے کھٹکھٹا کر خود کو ملٹری پولیس کا اہلکار ظاہر کررہا تھا۔