اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب :ایمنسٹی انٹرنیشنل

   

نیویارک : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کو ریکارڈ کیا ہے۔ ایمنسٹی کی عہدیدار کالمارڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے میں نسل پرستی اور غیر قانونی قبضے کا نظام بڑھتے ہوئے تشدد میں بدل گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پوری دنیا اس بات پر گواہ ہے کہ اسرائیل کس طرح مکمل طور پر بے بس ہزاروں فلسطینی مردوں اور عورتوں کو قتل کیا، پورے خاندانوں کا قتل عام کیا، گھروں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو منظم انداز میں تباہ کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر بڑھتی ہوئی تنقید پر بھی توجہ مبذول کرائی۔ اس نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف لائے گئے مقدمے میں عارضی اقدامات کے احکامات جاری کئے اور ایک مشاورتی رائے جاری کی جس میں مشرقی یروشلم سمیت فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔