اسرائیل غزہ کے قریب اپنے مہلوکین کی یاد میںپارک اور میوزیم بنائے گا

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب: اسرائیلی وزارت سیاحت نے غزہ کی پٹی سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب میں واقع ایک علاقے میں 5 سال میں لاگوکیے جانے والے ایک منصوبے کی تشہیر شروع کر دی ہے، جس میں اسرائیل حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ہوٹل، ایک تفریحی پارک اور ایک یادگار میوزیم تعمیر کیا جائے گا۔یہ ایسا ہی تفریحی مرکز ہوگا جسے اسرائیل نے 1953ء میں مقبوضہ یروشلم میں بنایا تھا۔ بیت المقدس میں بنائے گئے میوزیم کو دوسری جنگ عظیم میں یہودیوں کے “ہولوکاسٹ” میں ہلاک ہونے والوں کے یاد گارکے طور پرقائم کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر سیاحت حائیم کاٹز کی طرف سے پروموٹ کردہ پراجیکٹ ایک سیاحتی کمپلیکس ہے جس میں کنسرٹ اور تقریبات کے لیے مخصوص جگہیں شامل ہیں۔اس میں رعیم بستی میں قائم تفریحی مرکز بھی شامل ہے جس پر 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں نے حملہ کرکے وہاں پر کئی اسرائیلیوں کو ہلاک اوربعض کو یرغمال بنا لیا تھا۔عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اس منصوبے میں مختلف سیاحوں کیلیے پرکشش مقامات شامل ہوں گے، جن میں کیمپنگ کے مقامات، اہم تفریحی پارک، مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا فیرس وہیل شامل ہوگا۔