تل ابیب : اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جو حکومت کو ملک کے دوسرے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پر احتجاجوں کو محدود رکھنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے جس کے پیش نظر دوسری مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے ۔ نئے قانون کے مطابق اسرائیلیوں پر اپنے گھروں سے ایک کیلومیٹر کے پار احتجاج میں حصہ لینا ممنوع رہے گا۔
