اسرائیل مخالف ریلی کے دوران بمدھماکہ، 6 فلسطینی شہید، 19 زخمی

   

یروشلم: غزہ کی پٹی میں ایک بم دھماکے میں 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ ایک ریلی کے دوران ہوا۔ اسرائیل کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ زخمیوں اور شہداء کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بم قریبی فوجی چوکی پر پھینکنے کیلئے لایا گیا تھا جو حادثاتی طورپر پھٹ گیا۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ شہداء کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔