اسرائیل معاہدہ: یو اے ای سے عرب آرٹسٹوں کا بائیکاٹ

   

یروشلم۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا اسرائیل سے معاہدہ کرنا ناراضگی کا باعث بنا۔ عرب کے کئی آرٹسٹوں اور دانشوروں نے اس معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور امارات سے بائیکاٹ کردیا۔ فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ انہیں دیئے گئے ثقافتی ایوارڈس واپس کررہے ہیں۔ فلسطینی فوٹو گرافر محمد بدر نے شارجہ آرٹ فاؤنڈیشن کو مکتوب لکھتے ہوئے تمام دانشوروں کی طرف سے احتجاج درج کروایا ہے۔