تل ابیب: اسرائیل میں نتن یاہوکی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات منصوبے کے تحت نئے مسودہ قانون کی پہلی خواندگی مکمل کرلی گئی۔ عدالتی اصلاحات کے خلاف حزب اختلاف آج کے دن کو متحرک کرنے کے دن کے طور پر منا رہی ہے۔ اپوزیشن کی کال پر بڑی تعداد میں مظاہرین نے مرکزی شاہراہوں کو بلاک کرکے رکھ دیا ہے۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے اس ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ سپریم کورٹ کے کچھ اختیارات سلب کیے جا رہے ہیں۔
