اسرائیل میں فلسطینی عوام کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں : خامنہ ای

,

   

تہران، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آیت الہ خامنہ ای نے پیر کے دن پیش قیاسی کی ہے کہ فلسطینی جلد ہی تل ابیب میں حکومت تشکیل دینے کے اہل ہوں گے ۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل جناب زیاد النخالہ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں کہا کہ فلسطین طاقت کے ساتھ باقی رہے گا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آئندہ چند برسوں میں فلسطینی قوم کو مکمل کامیابی مل جائے گی۔انہوں نے مسئلہ فلسطین کے برا بری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برابری کی بنیاد پر اگر مزاحمت جاری رہے گي تو فلسطینی عوام کی فتح یقینی ہے اور اب تک اسرائیل کا مقابلہ کرنے میں فلسطینی عوام کو کامیابی ملی ہے اور آئندہ چند برسوں میں ان شاء اللہ فلسطینی عوام کو مکمل کامیابی نصیب ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں فلسطینی عوام کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اسرائیل نے ایک بار 22 دن کی جنگ کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی، پھر 8 دن بعد جنگ بندی کی درخواست کی اور حالیہ جنگ میں 48 گھنٹے کے بعد جنگ بندی کی درخواست کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج میں فلسطینی قوم کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل مسٹرزیاد النخالہ نے ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی بے دریغ حمایت پرشکریہ ادا کیا۔