تل ابیب، 24 جولائی (یو این آئی) وسطی اسرائیل کے شہر نیتانیا کے قریب کار سوار نے بس اسٹاپ پر کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو کر گاڑی چھوڑ گیا جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ زخمی ہونے والے تمام 8اسرائیلی فوجی ہیں۔