تل ابیب، 21اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں جان لیوا کورونا وائرس کے 59 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13,713 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 177 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور 4049 مریض ابھی تک ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔