اسرائیل پر حملہ کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج کا امریکی انتباہ

   

نیویارک: امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے جمعرات کو کہاکہ اگر ایران اسرائیل پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا اور کشیدگی میں یہ اضافہ غزہ جنگ بندی کی کسی امید کو بھی خطرے سے دوچار کر دے گا۔بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ایک سینیئر فوجی کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے ایک دن بعد تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو قتل کر دیا گیا جس سے علاقائی کشیدگی میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
شہباز شریف کی محمد یونس کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ماہر اقتصادیات پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے حلف اْٹھانے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا پیغام دیا۔جمعے کو سوشل میڈیا پر بھیجے جانے والے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کو ہم آہنگی اور خوشحالی پر مبنی مستقبل کی طرف گامزن کرنے کیلئے ان کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔