اسرائیل کا ایک مرتبہ پھر غزہ میں حماس کے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب، 29 مئی (یو این آئی)اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں حماس کے سربراہ محمد سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، حماس نے تاحال محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے سربراہ محمد سنوار ، جو اکتوبر 2023 کے حملے کے ماسٹر مائنڈ اور شہید رہنما یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے ، مارے جا چکے ہیں۔محمد سنوار رواں مہینے کے آغاز میں جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیلی حملے کا ہدف تھے اور نیتن یاہو نے 21 مئی کو کہا تھا کہ غالب امکان ہے وہ شہید ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی میڈیا نے بھی اسرائیلی حملے میں محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا تاہم حماس نے گزشتہ ہفتے محمد سنوار کی شہادت کی تردید کردی تھی۔