اسرائیل کا جنگ شروع کرنا یرغمالیوں کیلئے موت کے مترادف :حماس

   

غزہ :حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے غزہ پر دوبارہ اسرائیلی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں کوئی ہدف پورا نہیں ہوگا۔ سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں جنگ شروع کرنا یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں حماس کے دفاتر اور عسکری بنیادی ڈھانچے کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق حملوں کا نشانہ بننے والے حماس کے اہداف اسرائیل کیلئے خطرات کے باعث تھے ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں مزید اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔دریں اثنا سعودی عرب نے اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے دوبارہ شروع کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔