نئی دہلی: سابق آئی ایف ایس افسران سمیت سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے ہندوستان سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ درخواست گزاروں نے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کے ذریعہ ریٹائرڈ افسر اشوک کمار شرما کی قیادت میں عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہیکہ وہ کمپنیاں جو جنگ کے دوران اسرائیل کو فوجی ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرتی ہیں وہ غزہ میں جنگ کو روکنے کیلئے ان کا لائسنس منسوخ کرے ۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ لائسنس کی یہ اجازت مبینہ طور پر بین الاقوامی قوانین اور آئین کی خلاف ورزی ہے ۔