اسرائیل کو ڈرون کی فراہمی قابل مذمت: کانگریس قائد

   

نظام آباد :14؍ فروری ( محمد جاوید علی)سید قیصر قائد کانگریس پارٹی نے ہندوستان سے اسرائیل کو ڈرون کی سربراہی پر شدید برہمی وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے فلسطین اور اسرائیل لڑائی میں فلسطین کی تائید کا اعلان کیا تھا لیکن حیدرآباد میں تیار کردہ حارمس 900 ڈرون کی سربراہی کے انکشاف پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اپنے حق کی لڑائی لڑرہا ہے۔ اسرائیل نے غاصبانہ طور پر فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کرتے ہوئے آج نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہوئے انہیں شہید کررہا ہے۔ حکومت ہند کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی تائید کرتے ہوئے اسرائیل کو ڈرون کی سربراہی فوری طور پر روک دیں۔

مقامی ادارہ جات کے ایڈیشنل کلکٹر کی حیثیت سے انکیت نے جائزہ لے لیا
نظام آباد :14؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مقامی ادارہ جات کے اڈیشنل کلکٹر کی حیثیت سے انکیت نے آج اپنا جائزہ حاصل کرلیا ۔ واضح رہے کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کرتے ہوئے مقامی ادارہ جات کی کلکٹر چترا مشرا کو اے ٹورو ناگارام کے آئی پی ڈی اے پی او کی حیثیت سے تبادلہ کیا تھا ۔ ان کی جگہ پر یہاں پر کام کرنے والے 2019 کے آئی اے ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے انکیت کو اڈیشنل کلکٹر نظام آباد مقرر کرنے پر انہوں نے اپنا جائزہ حاصل کرتے ہوئے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کی اور ان کی یہ خیر سگالی ملاقات تھی ۔