اسرائیل: کورونا متاثرین کی تلاش انٹیلی جنس کے سپرد

   

واشنگٹن ۔2جون ( سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اسرائیل کی اندرون ملک کام کرنے والی سیکیورٹی سروس، شین بیٹ کو متحرک کر دیا گیا ہے جس پر اس بارے میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ حکومت اپنے اختیارات سے حد سے زیادہ تجاوز کر رہی ہے۔اس نئے اقدام کے تحت سیکیورٹی سروس گزشتہ دو مہینوں سے ہر ایک کے موبائل فون پر یہ تعین کرنے کے لئے نظر رکھ رہی ہے کہ ان میں سے کتنے افراد کا کرونا وائرس کے مریضوں سے ممکنہ رابطہ رہا ہے۔اس بات پر انسانی حقوق کے بعض گروپوں نے لوگوں کی داخلی زندگی میں دخل اندازی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔