اسرائیل کی بعض اہم ویب سائٹوں پر سائبر حملہ

   

تل ابیب : اسرائیل کے محکمہ ائیر پورٹ سمیت بعض اہم ویب سائٹوں پر عراقی شیعہ گروپ نے سائبر حملہ کر دیا ہے۔روزنامہ یدیوٹ آہرونوٹ کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی ویب سائٹوں میں وزارت رسل و رسائل سے منسلک محکمہ ائیر پورٹ سمیت اسرائیل قومی نشریاتی ادارہ KAN اور چینل 9 شامل ہیں۔حملے کے نتیجے میں مقامی وقت کے مطابق شام 9 بجے محکمہ ائیر پورٹ کی خدمات میں تعطل آ گیا تاہم محکمے کا آپریٹنگ سسٹم سائبر حملے کا نشانہ نہیں بنا۔