اقوام متحدہ: اسرائیل کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج میٹنگ کرنے جارہاہے ۔ اقوام متحدہ نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے ہفتے کے روز کونسل سے اس کے خلاف ایران کے حملے کی مذمت کرنے اور ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنے کی اپیل کی ہے ۔اقوام متحدہ کے گلوبل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ نے ہفتے کی رات دیر گئے بتایا کہ یہ میٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے مقرر ہے ۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل نمائندے گیلاد اردان نے ہفتے کے روز کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں ہنگامی میٹنگ طلب کرنے کی باضابطہ درخواست کی تھی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے ) کے 78ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جس میں ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف ڈرون اور میزائلوں کا آغاز بھی شامل ہے ۔