اسرائیل کی موصولہ اپنے دو قیدیوں کی شناخت

   

تل ابیب ۔ 31 اکٹوبر (ایجنسیز) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو اسرائیلی قیدیوں ، عمیرام کوپر اور ساہر باروخ کی باقیات کی شناخت کر لی ہے، جن کی نعشیں حماس نے جمعرات کے روز روز واپس کیں۔وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیشنل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے نمائندوں نے مقتول قیدیوں عمیرام کوپر اور ساہر باروخ کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی کہ ان کی نعشیں اسرائیل منتقل کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 25 سالہ ساہر باروخ کو کیبوتس بئیری سے اغوا کیا گیا تھا۔ وہ دو ماہ بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کی ایک ناکام کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔عمیرام کوپر جس کی عمر 84 برس تھی، اپنی اہلیہ نوریت کوپر کے ساتھ کیبوتس نیر عوز بستی میں اپنے گھر سے اغوا ہوا۔ اسرائیل نے جون 2024 میں اعلان کیا تھا کہ وہ قید کے دوران دم توڑ گیا۔اب تک حماس، امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت، مجموعی طور پر 28 میں سے 17 قیدیوں کی نعشیں واپس کر چکی ہے۔