اسرائیل کیخلاف موثر جوابحوثیوں کی حزب اللہ کو مبارکباد

   

صنعاء : یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل پر حزب اللّٰہ کے حملے کی تعریف کر دی۔حوثیوں نے حزب اللّٰہ کو اسرائیلی دشمن کے خلاف دلیرانہ حملے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر جواب مضبوط مزاحمت کی دلیل ہے۔حوثیوں نے یمن کی بندرگاہ پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی کا بھی اعلان کردیا۔اْنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے خلاف حوثیوں کا ردِعمل سامنے آنا یقینی ہے۔
اسرائیل کا اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تل ابیب : اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔اسرائیلی فوج نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ غزہ شہر میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ان کا تیسرا فوجی جنوبی لبنان میں حماس سے لڑائی میں ہلاک ہوا۔واضح رہے کہ غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔