اسرائیل کیخلاف ہالینڈ کی عدالت کا حکم

   

ایمسٹرڈیم، 3اکتوبر (یواین آئی) ہالینڈ کی سپریم کورٹ نے حکومت کو اسرائیل کو اسلحے کی برآمد سے متعلق اپنی پالیسی کا از سرِ نو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے گذشتہ سال کی نچلی عدالت کا وہ فیصلہ برقرار نہیں رکھا جس میں ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔