نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں کام کرے گا۔ راجناتھ سنگھ نے یہ بات جمعہ کو اسرائیل کے نومنتخب نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بنجامن گینٹز سے ٹیلیفون پر گفتگو کے بعد کہی۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں ایک ٹویٹ میں راجناتھ سنگھ نے بتایاکہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے سمت میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کووڈ وبائی امراض کے دوران ہندوستان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔