واشنگٹن : امریکہ ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لئے 17.6 بلین ڈالر کا امدادی بِل مسترد کر دیا ہے۔ایوان نمائندگان میں رائے شماری کیلئے پیش کئے گئے اور اسرائیل کے لئے 17.6 بلین ڈالر امداد پر مبنی بِل کو صرف اسرائیل کی امداد کو پیشِ نظر رکھنے اور یوکرین اور دیگر داخلہ و خارجہ پالیسیوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے رَد کیا گیا ہے۔رائے شماری میں بِل کی حمایت میں 250 ووٹ اور مخالفت میں 180 ووٹ استعمال کئے گئے ہیں۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بھی کہا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے بِل کو ویٹو کر دیں گے جس میں صرف اسرائیل کی امداد کو مدّنظر رکھ کر یوکرین اور سرحدی سلامتی کی شقوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہو۔
