اسرائیل کے F-35 طیاروں نے ایران پر حملے میں حصہ لیا

   

تل ابیب : اسرائیل کے تین F-35 طیاروں نے ایران پر حملے میں حصہ لیا ہے۔ حملے میں میں اصفہان میں نطنز جوہری تنصیب کی حفاظت پر مامور ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ جمعہ کی صبح بہت محدود سطح کے حملے میں ایران کے باہر اسرائیلی لڑاکا طیاروں سے تین میزائل داغے گئے۔ امبرا اسپیس سے سی این این کے ذریعے حاصل کردہ خصوصی سیٹلائٹ امیجز کے مطابق اسرائیلی فوجی حملے میں مبینہ طور پر نشانہ بنائے گئے فضائی اڈے پر بڑے پیمانہ پر نقصان نہیں ہوا ہے۔ سیٹلائٹ کی تصاویر مقامی وقت کے مطابق صبح 10:18 پر مصنوعی اپرچر ریڈار (SAR) سے لی گئیں۔ زمین میں کوئی بڑا سوراخ ہے نہ ہی واضح طور پر تباہ شدہ عمارتیں ہیں۔ کمپلیکس کے ارد گرد جلے ہوئے پرزوں کی موجودگی کی تصدیق کے لیے اضافی سیٹلائٹ امیجری کی ضرورت ہوگی۔