غزہ : 25 مئی ( ایجنسیز ) اسرائیل نے گزشتہ ہفتے کے دوران محصور غزہ میں کم از کم 10 اسپتالوں اور کلینکوں پر حملے کیے ہیں۔ حملوں کے نتیجے میں طبّی مراکز کی خدمات مکمل یا جزوی طور پرمعطل ہو گئی ہیں۔روزنامہ ہیرٹز کے مطابق خان یونس میں یورپی اسپتال پر حملہ اسرائیل کے اس شدید زمینی حملے کا آغاز تھا جسے ‘گیڈین کی رَتھ آپریشن’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ آپریشن 4 مئی کو اسرائیلی جنگی کابینہ نے منظور کیا اور 18 مئی کو شروع کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق “ان حملوں نے غزہ کے تباہ حال نظامِ صحت پر دباؤ کو شدید بڑھا دیا ہے۔