یروشلم: ہیکروں کے ایک گروپ نے تمام اسرائیلیوں کا ڈیٹا چوری کرنے قابل ریاست کو ایک اور کاری ضرب لگائی ہے۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق سانگکانسل نامی ایک ہیکر نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی مقامی حکام
CITY4U
کی ویب سائٹ سے 70 لاکھ اسرائیلیوں کے بارے میں معلومات چوری کرنے میں کامیاب رہا ہے۔اخبار نے نشاندہی کی کہ ہیکرز نے ڈیٹا شائع کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا دعویٰ درست ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیکر نے چوری شدہ ڈیٹا مکمل معلومات کے مطابق فروخت کے لیے پیش کیا اوراس کی تفصیلات آن لائن شائع کیں۔قابل ذکر ہے کہ ہیکر گروپوں نے گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیلی اداروں پر موثر حملے کیے ہیں۔