اسرائیل، فلسطین امن کوششوں میں ثالثی کیلئے تیار:یو اے ای

   

دبئی : متحدہ عرب امارات اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین ہونے والی امن کوششوں میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے حوالے سے جارے کیا ہے۔ شیخ محمد نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلفون کرتے ہوئے ان کی ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔