اسرائیلی آباد کاروں نے روسی سفارتکاروں کو زد و کوب کیا:روس

   

ماسکو : 6 اگست (یو این آئی) روس نے اطلاع دی ہے کہ اس کے سفارتکاروں کے ایک گروپ پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا۔ روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ 30 جولائی کو ایک سروس گاڑی، جو فلسطینی قومی انتظامیہ کے دفتر سے سفارتی نمبر پلیٹ کے ساتھ روانہ ہوئی تھی اور جس میں اسرائیلی وزارت خارجہ سے منظور شدہ ملازمین سوار تھے، پر القدس کے قریب غیر قانونی اسرائیلی بستی گیوات عاساف کے قریب آبادکاروں کے ایک گروہ نے حملہ کیا۔وزارت نے کہاکہ گاڑی کی مشینری کو نقصان پہنچا۔ اس دوران روسی سفارتکاروں کو منہ زبانی دھمکیاں بھی دی گئیں۔وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ واقعہ “خاص طور پر تشویشناک اور ناقابل قبول” ہے کیونکہ یہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں پیش آیا، جنہوں نے “حملہ آوروں کے جارحانہ اقدامات کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔وزارت نے کہاکہ “ہم اس واقعہ کو 1961 کے ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔