اسرائیلی اور امریکی فنڈنگ والے اداروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے: اقوام متحدہ

   

نیویارک ۔ 28 جون (ایجنسیز) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوکوٹیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اور امریکی فنڈنگ پر چلنے والے اداروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے یہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوکوٹیرس نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کی حیثیت غیرجانبداری نہ ہونے کی وجہ سے مشکوک ہے۔ سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی چاہتے ہیں کہ ہم غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کارروائی میں پریشان شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں میں منتقل کیا جائے تو یقینی طور پر غیر محفوظ ہوا۔ انٹونیوکوٹیرس نے بتایا کہ لوگ غزہ کی تلاش میں جائیں اور مارے جائیں، کیا کھانا تلاش کرنے والوں کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔