دوحہ : 17 جون (ایجنسیز) اسرائیلی جارحیت کے خلاف جہاں ایک طرف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہورہی ہیں تو وہیں مسلم ممالک نے بھی صیہونی شرانگیزی کے خلاف اتحاد کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ۔ مسلم ممالک میں سعودی عرب ، پاکستان ، عراق ، قطر ، کویت ، مصر ، اردن ، الجزائر اور بحرین سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔ اس سلسلہ میں جاری بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ اعلامیہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اوراسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے باعث عدیم النظیر کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا ۔ برونائی دارالسلام ، چاڈ ، اتحاد القمری ، جبوتی ، لیبیا ، موریتانیہ ، صومالیہ اور سوڈان بھی توثیق کرنے والے ممالک میں شامل ہیں ۔ ترکیہ ، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی مشترکہ اعلامیہ کی توثیق کی ۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ /13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوںکو یکسر مستر د کرتے ہیں ۔ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔