اسرائیلی حملوں میں بچوں اور 3صحافیوں سمیت 11فلسطینی شہید

   

غزہ، 22 جنوری (یو این آئی) صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں دو بچوں اور تین صحافیوں سمیت کم از کم 11 فلسطینی شہید اور 6دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق وزارت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے بتایا کہ نشانہ بننے والی گاڑی میں فوٹو جرنلسٹ شہید ہوئے ۔ وہ مصری کمیٹی برائے غزہ ریلیف کیلئے کام کرتے تھے ۔ ساتھیوں اور طبی حکام نے الجزیرہ کو بتایا کہ انس غنائم، عبدالرؤف شاتھ اور محمد قشتہ وسطی غزہ میں نام نہاد نیٹزارم کوریڈور کے قریب زمین پر ہونے والی پیش رفت کو دستاویزی شکل دے رہے تھے جب وہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے ۔ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ کاررئی کا سلسلہ جاری ہے ۔