اسرائیلی حملے میں عراقی مسلح گروپ کے سینئرقائد جاں بحق

   

بغداد، 22 جون (یو این آئی) عراقی شیعہ ملیشیا کے لئے ایک امبریلا باڈی، اسلامک ریزسٹنس ان عراق نے ہفتہ کو ایران کے ساتھ سرحدی علاقے پر اسرائیلی حملے میں ایک سینئر سیکورٹی لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی۔عراق میں ایران نواز اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملیشیا کتائب سید الشہداء کے سیکورٹی یونٹ کے سربراہ حیدر الموسوی اس حملے میں مارے گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے معاون ابو علی الخلیل اور ان کے بیٹے کی بھی حملے میں موت ہوگئی۔