اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے 2اہلکار ہلاک

   

تہران : شام میں اسرائیلی بمباری میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 2اہل کار ہلاک ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدران نے اپنے 2افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہویے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے ایرانی ردعمل کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی کو بڑھا دیا۔ شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران شام کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایاگیا۔واضح رہے کہ اسرائیل شاذ ونادر ہی شام میں حملے کرنے کی تصدیق کرتا ہے ۔