بل ابیب / انقرہ : اسرائیل کے صدر آئزک ہیرزوگ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردغان سے ملاقات کے لیے ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ سن 2007 کے بعد کسی بھی اسرائیلی سربراہ کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ ہیرزوگ کا انقرہ اور استنبول کا دورہ روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے چند ہفتوں پہلے سے طے شدہ تھا۔ حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ترکی دونوں نے روسی یوکرینی تنازعے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی لہٰذا توقع ہے کہ دونوں سربراہان کی بات چیت میں حالیہ تنازعہ اہم موضوع ہوگا۔ دونوں ممالک کے مابین یورپ کو گیس کی فروخت کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔